Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام” پاکستان سٹرس ویک“

جدہ ۔۔۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کا کمرشل سیکشن 16جنوری سے ”ترش پھلوں کے فروغ“ کیلئے تشہیری مہم کا آغاز کریگا۔ یہ مہم 23جنوری تک جاری رہیگی۔ مہم کے دوران مانویل سپر اسٹورزمیں پاکستانی سٹرس پھل رکھے جائیں گے ۔16جنوری کو اس مہم کے افتتاح کے موقع پر نہ صرف پاکستانی پھلوں کو اسٹور میں سجایا جائیگا بلکہ وہاں آنے والے لوگوں کو اسکے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔ ہفتے کے باقی دنوں میں پاکستانی کینو بھی رکھے جائیں گے اور انہیں رعایتی نرخوں پر مانویل کے تمام اسٹورز میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ جدہ چیمبر ِآف کامرس اینڈ انڈسٹری (JCCI) کی فوڈ کمیٹی، ڈپلومیٹک کور ، فوڈ سیکٹر کی سرکردہ کاروباری شخصیات، میڈیا اور زندگی کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیتوں کو اس مہم کے افتتاح کے موقع پر دعوت دی گئی ہے۔ ان شخصیات کے علاوہ اختتام ہفتہ مانویل سپر مارکیٹ اور اسٹار ایونیو مال میں آنے والے خریداروں کو اس قدرتی تحفے کی نفاست اور ذائقے سے آشنا ہونے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
 

شیئر: