Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایندھن کی عدم دستیابی، میکسیکن پولیس کا متبادل استعمال

میکسیکو سٹی۔۔۔میکسیکو کے شہر نیزالکیوٹ میں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پولیس کو شہر میں گشت کرنے کے لئے گھوڑے اور سائکلیں دیدی گئیں۔ذرائع کے مطابق میکسیکو کے متعدد شہروں میں ان دنوں ایندھن کی عدم دستیابی بڑا مسئلہ بنی ہو ئی ہے جس کے باعث نہ صرف عوام بلکہ ریاستی ادارے بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ نیزالکیوٹ نامی شہر میں جہاں پولیس کو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں وہاں اب ان کو گشت کے لئے سائیکلیں اور گھوڑے مہیا کر دیئے گئے ہیں اور ان دنوں پولیس انھیں پر وہاں نظر آ رہی ہے۔میکسیکو کی حکومت نے تیل کی پائپ لائنوں سے بڑے پیمانے پر چوری کو روکنے اور پکڑنے کے لئے آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے باعث ایندھن بالخصوص پٹرول کی عدم دستیابی دوسرے ہفتے میں جانے کے بعد پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں اور بازاروں میں مال کی ترسیل بہت کم ہو گئی ہے۔میکسیکن صدر نے آپریشن کی کامیابی کے لئے 1600 کلو میٹر کا رقبہ فوج کے حوالے کر دیا ہے جہاں تیل کی پائپ لائن بچھی ہوئی ہے۔انھوں نے عوام کو حوصلے اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔ 
 

شیئر: