Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچرے کے ڈبے کو مذبح بنالیا؟

خمیس مشیط ۔۔۔ خمیس مشیط کی ایک جامع مسجد کے برابر میں کچرے کے ڈبے کو مذبح کے طور پر استعمال کرنے والے غیر ملکی کارکن کا وڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خمیس مشیط کی بلدیہ نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے وڈیو کلپ کا محل وقوع متعین کرلیا گیا۔ ایک غیر ملکی کارکن جامع مسجد کے برابر میں رکھے ہوئے کچرے کے ڈبے پر مرغیاں رکھ کر ذبح کرتا رہا ہے۔ وہ صفائی مہم کے ساتھ یہ کام بھی خلاف قانون طریقے سے انجام دے رہا تھا۔بلدیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ غیر ملکی کارکن کےخلاف مطلوبہ کارروائی کرلی گئی۔
 
 

شیئر: