ریاض کے مغربی علاقے المزاحمیہ میں اچانک نمودار ہونے والے کینگرو نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
کینگرو کو پکڑنے کےلیے راہگیر اپنی گاڑیاں روک کر اس کے تعاقب میں دوڑ پڑے۔
مزید پڑھیں
-
حنوط شدہ نایاب جانور رکھنے پر شہری گرفتارNode ID: 814821
العربیہ کے مطابق کینگرو ایک ایسا جانور ہے جو سعودی عرب میں نہیں پایا جاتا۔ اس کا اس طرح سڑک پرنمودار ہوجانا غیرمعمولی واقعہ تصور کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کینگرو کو پکڑنے کی وڈیو وائرل ہونے پر وائلڈ لائف کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ھانی تطوانی کا کہنا ہے کینگرو بنیادی طورپر اسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس قسم کے جانوروں کے لیے مملکت کی آب و ہوا مناسب نہیں۔ یہ جنگل یا صحرائی علاقے سے نہیں آیا ہوگا بلکہ کسی نجی فارم ہاوس سے نکل کر سڑک پر آیا ہوگا۔