سعودی عرب کی لیبرمارکیٹ میں اعلی تعلیم یافتہ گریجویٹس کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گریجویشن کرنے کے 6 ماہ کے اندر روزگار حاصل کرنے والے سعودیوں کی شرح 44.4 فیصد تک پہنچ گئی جو سال 2019 میں صرف 13.3 فیصد تھی۔
مزید پڑھیں
-
تین ماہ میں 17 ہزار غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئےNode ID: 585886
-
سعودی لیبر مارکیٹ میں لوکلائزیشن کی سپورٹ کے لیے معاہدہNode ID: 791726
-
جولائی کے دوران 34 ہزار سعودی لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئےNode ID: 876972
اخبار 24 کے مطابق ’ہیومن کیپبلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کی سالانہ رپورٹ سال 2024 میں کہا گیا کہ نجی شعبے کی شراکت سے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام ’وعد‘ کے تحت 13 لاکھ سے زائد تربیتی مواقع فراہم کیے گئے جن کا مقصد سعودی نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انکی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
دوسری جانب کنڈرگارٹن (ابتدائی تعلیم) کے پروگرام میں بھی داخلہ لینے والوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
گزشتہ برس کی رپورٹ کے مطابق کنڈرگارڈن میں داخلہ لینے والوں کی شرح 36.7 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ سال 2019 میں صرف 21 فیصد تھی۔
باصلاحیت طلبا کی تعداد میں بھی 10 فیصد اضافے کے بعد مجموعی تعداد 84 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 18.9 فیصد طلبہ کو خصوصی تربیتی پروگرامز میں شامل کیا گیا جو سال 2018 میں 10.8 فیصد تھے۔
دوسری جانب مقابلے کے پروگرام ’نافس‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 لاکھ طلبا کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تاکہ انکی قابلیت کی درست طورپرجانچ کی جاسکے۔