Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایجار‘ پلیٹ فارم پر غیر رجسٹرڈ کرائے نامے قابل قبول نہیں

کرایہ ناموں کی رجسٹریشن کا مقصد فریقین کے حقوق و فرائض کا تحفظ ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے ریئل سٹیٹ کے ذیلی پلیٹ فارم ’ایجار‘ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ایسا کوئی بھی کرایہ نامہ جو ایجار پر رجسٹر نہیں اسے انتظامی یا عدالتی طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف اور ہاوسنگ کی جانب سے مشترکہ طورپر شرائط متعین کی جاتی ہیں جن کے تحت  کرایہ نامے کو ’ایجار نیٹ ورک‘ میں رجسٹر کیا جاتا ہے۔
ایجار نیٹ ورک میں کرایہ ناموں کو رجسٹر کرانے کا مقصد فریقین کے حقوق و فرائض کا تحفظ ہے تاکہ کسی بھی اختلاف کی صورت میں متعلقہ عدالتی ادارے سے رجوع کیا جاسکے۔
ایجار پلیٹ فارم کی جانب سے اس بارے میں وضاحت کی گئی کہ ’تمام سرکاری ادارے صرف ایجار سسٹم میں رجسٹرڈ کرایہ ناموں کو ہی تسلیم کرتی ہیں غیررجسٹرڈ کرایہ نامے تنازعہ کی صورت میں قابل قبول نہیں۔‘
علاوہ ازیں وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے کرایہ ناموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’غیرملکی کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا و تجدید کے لیے بھی ’ایجار‘ کا رجسٹرڈ کرایہ نامہ لازمی ہوگا۔‘

 

شیئر: