سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو جدہ میں ہنگری کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع ر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد عیاف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
گزشتہ روز سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جوعلاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے میں معاون ہوں۔