Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتوں میں ”کرایہ نامہ“ کونسا معتبر ہوگا؟

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر انصاف و سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے تمام عدالتوں کو ہدایت دیدی ہے کہ وہ ایسے کرائے نامے قبول نہ کریں جن کا ایجار پر اندراج نہ ہو۔اس پر عمل درآمد 4جمادی الاول 1440ھ سے شروع کردیا گیا ہے ۔سعودی کابینہ نے 16جمادی الاول 1438ھ کو فیصلہ کیا تھا کہ ”ایجار“ ویب سائٹ پر درج نہ کرائے جانے والے کرایہ ناموں کو عدالتی اور انتظامی اعتبار سے موثر دستاویز شمار نہ کیا جائے۔ 
 
 

شیئر: