Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گدھی کے دودھ سے تیار ہونیوالے صابن کی بیرون ملک مقبولیت

چنڈی گڑھ۔۔۔۔آپ نے  مویشیوں کے دودھ اور ان کی خصوصیات کے بارے میں ضرور پڑھا اور سنا ہوگا مگر آج کل گدھی کا دودھ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ایک خاتون نے اسی دودھ کی بدولت اپنا کاروبار وسیع پیمانے پر کرلیا ہے ۔بیرون ملک اس دودھ کی طلب میں اضافے کے ساتھ اس سے تیارہونیوالی مصنوعات بھی دلچسپی کا باعث بنتی جارہی ہیں۔دراصل چنڈی گڑھ میں 6واں خواتین آرگنک(نامیاتی) میلہ جاری ہے۔ اس میں ملک بھر سے تاجر خواتین جمع ہورہی ہیں، ان کی تیار کردہ مصنوعات لوگوں کی پسندیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ آرگنک ادارے کی بانی پوجا نے ایساصابن تیار کیا جس میں 5قسم کے تیل اور گدھی کا دودھ ملا ہوا ہے۔ دودھ کے حصول کیلئے پوجا گاؤں میں آبادگدھوں کے مالکان سے رابطہ کرکے ان سے دودھ خریدتی ہیں ، اس سے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس میلے کا اہتمام وزارت بہبودخواتین واطفال کی جانب سے کیا گیا۔آندھرا پردیش میں ایک چمچ گدھی کے دودھ کی قیمت50روپے اور ایک لیٹر کی قیمت2ہزار روپے تک ہے۔پوجا دہلی سے میلے میں شرکت کیلئے پہنچیں ۔انہوں نے بتایا کہ گدھی سے تیار ہونیوالا صابن یورپی ممالک میں مقبول ہورہا ہے۔ہندوستان میں گدھوں کا استعمال صرف بوجھ ڈھونے کیلئے کیا جاتا ہے۔پوجا نے بتایا ابتک1500صابن فروخت کئے جاچکے ہیں اور بیرون ملک بھی برآمد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں فیس واش، فیس کریم اور موسچرائزر بھی مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بچے کے گلے تک آنیوالے پھیپھڑے کا کامیاب آپریشن

شیئر: