Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کے انتظامات قابل تعریف ہیں، علامہ یحییٰ عباسی

پنجاب کے نائب امیر سے فیملی کے ہمراہ طائف کے تاریخی مقامات کی سیر کی 
طائف (ابو علی بڈانی)جمعیت علمائے اسلام(ف)پنجاب کے نائب امیر علامہ یحییٰ عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جو حکمرانوں سے سنبھالا نہیں جارہا۔ ڈالر کنٹرول سے باہر ہوتا جا ر ہا ہے۔ یہ بات انہوں نے طائف میں پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیدا ران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہم وطن بھائیوں سے وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے انتظامات قابل تعریف ہیںسعودی حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یحییٰ عباسی نے اپنی فیملی سمیت طائف کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔ ظہرانے میں انکے صاحبزادے فاروق حیدر عباسی، امداد اللہ، انجینیئر عبدالباسط خان، ممتاز احمد بڈانی نے شرکت کی۔ پاکستان میڈیا کی جانب سے انہیں قرآن مجید کا نسخہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا ۔ 
 

شیئر: