Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 3برسوں کے دوران سرکاری ملازمتوں میں ریکارڈ کمی

نئی دہلی۔۔۔سرکاری ملازمتوں اور تعلیم کے شعبوں میں 10 فیصد ریزرویشن کا آغاز ریاست گجرات سے ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے تعلیم اورسرکاری ملازمتوں میں ایس سی کو 15 فیصد ، ایس ٹی کو5 . 7فیصد اور او بی سی کو 27.5فیصد ریزرویشن حاصل ہے جبکہ ہندوستان میں فی الحال 3.75فیصدافراد ہی سرکاری ملازم ہیں۔ سرکاری ایجنسیوں کے مطابق یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور سینٹرل پبلک سیکٹر میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران ملازمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں۔ہندوستان میں اب بھی محض3.54فیصدافراد نجی سیکٹرز میں ملازم ہیں جبکہ 42 فیصد آبادی ابھی تک کاشتکاری کے پیشے سے منسلک ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ماتحت کارکن اور تربیت کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2017 کے دوران ملازمتوں کے مواقع میں کمی واقع ہوئی۔ 2015 میں سرکاری ملازمین کی تعداد 113524 تھی جو 2017 میں 100933 رہ گئی۔ یہ اعداد و شمار یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ جمع کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اعلیٰ عہدے کے ملازمین کی تعداد 4.5فیصد سے کم ہوکر 8فیصد رہ گئی۔آر بی آئی کے مطابق سرکاری بینکوں میں بھی افسران کے عہدوں پر ملازمتوں کے مواقع بڑھے ہیں لیکن کلرک اوردیگراسامیوںپرتعیناتی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -لکھنؤ:3ٹرکوں میں خوفناک تصادم،3افرادزندہ جل گئے

شیئر: