قنفذہ کے صحراءمیں اونٹنی کا دودھ مفت
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
قنفذہ ۔۔۔ قنفذہ کمشنری اوراسکی تحصیلوں میں ان دنوں بہار کا موسم چھایا ہوا ہے۔ مقامی شہری اور تارکین وطن سبزہ زاروں سے لطف اندوز ہونے کےلئے صحرائی سیر کا شوق کررہے ہیں۔ چراگاہوں میں اونٹوں کے ریوڑ ہر طرف نظر آرہے ہیں۔ اونٹنیوں کے مالکان سیر کیلئے صحراءآنے والوں کی تواضع اونٹنی کے تازہ دودھ سے کررہے ہیں۔