Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی سسٹم خریدے گا

تل ابیب...تل ابیب میں دفاعی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج 2020ءمیں اسرائیل ساختہ راکٹ شکن دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کی دو بیٹریز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے خلاف استعمال میں آئیں گی۔ امریکی انتظامیہ نے 37.3 کروڑ ڈالر کا بجٹ منظور کرانے کےلئے کانگریس سے رجوع کیاہے۔اسرائیل کی عسکری صنعت کے ترجمان نے بتایا امریکہ کا دوسرے ممالک سے اسلحہ خریدنا منفرد واقعہ ہے ۔ اگرچہ اسرائیل نے حالیہ دہائیوں میں امر یکہ کو ٹیکنالوجی سسٹم فروخت کر چکا ہے تاہم اس مرتبہ مربوط دفاعی سسٹم کی خریداری کیلئے بات ہو رہی ہے۔ امریکی فوج کو کئی برس سے ایسے سسٹم کی تلاش ہے جو فوج کو راکٹوں اور کروز میزائلوں، ڈرون اور مارٹر گولوں سے تحفظ فراہم کر سکے۔امر یکہ نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل دفاعی سسٹم بنانے کی کوشش کی تھی مگر اس کی لاگت بہت زیادہ تھی۔ اسی لئے اسرائیل سے آئرن ڈوم سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
 

شیئر: