Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو ماں کی لاش سائیکل پر لے جانی پڑی؟

بھونیشور۔۔۔اوڈیشہ کے ایک گاؤں کے لوگوں نے یہ ثابت ہوگیا کہ ذات پات کے نام پر تفریق کا خاتمہ ہونا تو دور کی بات، وہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والوں کو زندگی کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔17سالہ نوجوان کو اپنی ماں کی لاش سائیکل سے لے جانی پڑی کیونکہ اس کا تعلق نچلی ذات سے تھا ۔ گاؤں  میں نسل پرستی کا زہر اس قدر شدید  ہے کہ کوئی شخص لڑکے کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا۔ یہ غیر انسانی واقعہ اوڈیشہ کے کرپبہل گاؤں میں پیش آیا۔اطلاع کے مطابق گاؤں کی ایک خاتون جانکی سنہانیا پانی بھرنےکیلئے گئی تھی کہ اچانک زمین پر گرپڑی اور وہیں اس کی موت ہوگئی۔جانکی اپنے میکے میں بیٹا اور بیٹی کے ہمراہ سکونت پذیر تھی۔ جانکی کی میت اٹھانے اور اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گاؤں کے کسی فرد نے ہاتھ نہیں بڑھایا۔بعد ازاں اسکے  17سالہ بیٹے سروج نے ماں کی میت سائیکل پر رکھ کر لے جانے کا فیصلہ کیااور تقریباً5کلو میٹر دورجنگل میں لے جاکر اُسے دفن کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -انڈیگو اور گو ایئر کے’’ اے 320‘‘ساخت کے طیاروں کی پرواز پر پابندی

شیئر: