Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات کا الزام

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 2 اہم ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہین کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کی تحقیقات کے عزم کا اظہار کردیا۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے اس عزم کا اظہار اُس میڈیا رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر مائیکل کوہین کو ہدایت کی تھی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس سے جھوٹ بولیں۔ اس معاملے کی تحقیقات میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 2 عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل نے ٹرمپ کی 2016 ء کی صدارتی مہم کے دوران روس میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے منصوبے پر زور دیا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے مائیکل کوہین کو ذاتی طور پر ہدایت کی کہ وہ اپنی کوششوں کے بارے میں امریکی قانون سازوں سے جھوٹ بولیں۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گیولیانی نے امریکی اخبار سے رپورٹ کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ اگر آپ مائیکل کوہین پر یقین رکھتے ہیں تو میں آپ کو بروکلن برج پر بہت اچھی ڈیل دے سکتا ہوں۔دوسری جانب اٹارنی لینی ڈیوس کے مشیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور مائیکل کوہین نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

شیئر: