Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نےاسکیم کے تحت مندروں کیلئے 21.15 کروڑ روپے جاری کردیئے

لکھنؤ ۔۔۔ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کے گورکھ ناتھ مندر، دیوی پاٹن مندر اور ڈومریا گنج کے وٹ واسنی مندر کیلئے روحانی سرکٹ اسکیم کے تحت حکومت نے 21.15  کروڑ کا بجٹ جاری کردیا ہے۔ گورکھ ناتھ مندر میں سیاحتی سہولت سینٹر بنایا جائے گا۔ جلد ہی ان مندروں پر کام شروع ہوگا۔ اس کے تحت مندر احاطہ کے میلہ گرائونڈ پر انٹرلاکنگ ٹائلس، پارکنگ، رفاہِ عام کامپلیکس، واٹر پمپ، بینچ، ایل ای ڈی لائٹ، واٹر اے ٹی ایم، سولر ٹیوب ویل، ہائی ماسٹ لائٹ کے ساتھ مندر کے داخلہ گیٹ پر گرینائٹ پتھر، سینڈ اسٹون پتھر سے سجایا جائے گا۔ علاقائی سیاحتی افسر رویندر مشرا نے بتایا کہ تینوں مندروں کا سیاحتی نظریہ سے ترقی کی جائے گی۔گورکھ پیٹھادھیشور یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان دونوں کی روحانی پیٹھ کے تئیں سیاحوں کا پرکشش بڑھا ہے۔ دونوں مندروں میں دیدار کیلئے آنے والے عقیدتمندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وجہ صاف ہے دونوں  منصوبوں کے پیچھے وزیراعلیٰ یوگی ہی ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے محکمہ سیاحت نے ان جگہوں پر سیاحوں کو سہولت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس سے انہیں احاطے میں آنے کے بعد کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ محکمہ نے اس کے لئے ورک پلان تیار کرنے کی مرکزی وزیر سیاحت سے اجازت مانگی۔ گذشتہ دنوں جب اسے لے کر اجازت مل گئی تو محکمہ نے فوراً اس کا پروجیکٹ تیار کرایا۔

شیئر: