Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں میں توسیع،ن لیگ مشروط حمایت پر آمادہ؟

اسلام آباد... ن لیگ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر مشروط حمایت کرنے پر تیار نظر آتی ہے۔ ن لیگ اس حمایت کے بدلے اپنے کچھ مطالبات مقتدر حلقوں کے سامنے رکھے گی ۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نوازشریف کو اعتماد میں لے کر تمام فیصلے کر رہے ہیں۔دونوں کے درمیان پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف رابطے کا ذریعہ ہیں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا خیال ہے کہ ن لیگ اور بالخصوص شریف خاندان کی مشکلات کم کرنے کیلئے نوازلیگ کو اپنے بیانئے”ووٹ کو عزت دو“ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا ۔ مقتدر حلقوں کے خلاف سخت لہجے میں نرمی لانا ہوگی۔سابق وزیراعظم نوازشریف اس بات پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔قومی اسمبلی میں شہبازشریف کا خطاب اور یہ کہنا کہ ملک کو جو امداد مل رہی ہے وہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی وجہ سے مل رہی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ن لیگ بتدریج اپنے بیانےے سے پیچھے ہٹے گی اور مقتدار حلقوں سے راہ ورسم بڑھائے گی۔ نوازشریف کے مقتدر حلقوں سے جب بھی تعلقات خراب ہوئے شہبازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بگڑے تعلقات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ شہبازشریف ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

شیئر: