Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایاوتی کو برابھلاکہنے پر سادھنا سنگھ کے بیان کی مذمت

لکھنؤ۔۔۔مغل سر ائے سے بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے جلسہ عام میں بی ایس پی سربراہ مایاتی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخنث(خواجہ سرا) سے بھی بدتر ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ اپنے مفاد کے لیے انہوں نے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کر لیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سادھنا سنگھ نے کہا کہ ہمیں تو اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نہ خاتون لگتی ہیں اور نہ ہی مردہیں۔ ان کو تو اپنے وقار کا خیال ہی نہیں ہے۔انہوں نے اقتدار کے حصول کیلئے وقارکو داؤ پر لگا دیا۔بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کے نازیبا الفاظ پر بی ایس پی آگ بگولہ نظر آئی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے  شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے بی اسی پی سربراہ کے لئے جن الفاظ کا استعمال کیا اس سے بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور دیوالیہ پنکا اندازہ ہوتا ہے۔  مشرا نے مزید کہا کہ ایس پی،بی ایس پی اتحاد کےباعث بی جے پی کے رہنما ذہنی توازن کھو چکےہیں اوراب انہیں آگرہ یابریلی کےذہنی علاج کے مرکز میں داخل کرانے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے بھی سادھنا سنگھ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بی جے پی کے نادان دوست ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -سائیکل والےنے 22سال بعد انصاف کی جنگ جیت لی؟

شیئر: