Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترجمان وزیر اعلی پنجاب کا ٹوئٹر اکاونٹ کیوں معطل ہوا؟

لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا۔شہباز گل کے ٹوئٹر اکاونٹ کو معطل کئے جانے سے قبل ان کے 48 ہزار فالوورز تھے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر جعلی اکاونٹس یا جعلی مواد جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور اس کے صارفین کے لئے سیکیورٹی کا خطرہ پیدا کرتے ہیں، کی وجہ سے اکاونٹ کو معطل کردیتا ہے۔ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت دی ہے کہ اکاونٹ ہیک کئے جانے کی صورت میں اسے معطل کیا جاتا ہے۔اکاونٹ کی معطلی کی ایک اور وجہ ٹوئٹر کے قواعد کی پاسداری نہ کرنا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا بھی ہوسکتا ہے۔شہباز گل کے اکاونٹ کی معطلی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹو ئٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا اکاونٹ ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی کے بغیر معطل ہوا ہے۔ ٹوئٹر سے معاملے کو دیکھنے اور معطلی کو فوری طور پر ختم کرنے کا کہیں گے۔شہباز گل نے بتایا کہ ان کا اکاونٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔ ہیک کرنے والوں نے اس سے منسلک ای میل کو تبدیل کردیا تھا ۔

شیئر: