Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ : برطانیہ پر دباﺅ بڑھانا بہتر نہیں، جرمن وزیر

برلن۔۔۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر الٹمائر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے برطانیہ کو غیر ضروری دباﺅ کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں۔ برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے برطانیہ کو غیر ضروری دباﺅکا سامنا کرنے کی ضرورت نہیںکسی حتمی تاریخ کے تعین کی جگہ برطانیہ کیلئے ضروری وضاحتیں فراہم کرنا اہم ہے۔ الٹمائر نے کہاکہ اس وقت یورپی کونسل میں بریگزٹ معاملے پر واضح مذاکرات کی حمایت موجود نہیں۔ یہ اہم ہے کہ عدم اتفاق کی بنیاد پر برطانیہ رواں برس 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں برطانوی سیاست اور شہریوں میں اقتصادی افراتفری پھیلنے کا یقینی امکان ہے۔ واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے 15 جنوری کو مسترد کر دیا تھا۔
 
 

شیئر: