Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ حکومت مائنارٹیز کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہتی ہے، سید اکبر حسین

 حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، عہدیداراقلیتوں کی نمائندگی اوررہنمائی کریں ، جدہ میں تقریب سے خطاب

رپورٹ و تصویر ۔امین انصاری۔ جدہ
     ریاست تلنگانہ کے مائنا ر یٹی فنانس کارپوریشن کے چیئرمین سید اکبر حسین کی جدہ آمد پر ان کے اعزاز میں تلنگانہ این آر آئی فورم نے صدر محمد عبدالجبار کی صدارت میں تقریب کا اہتمام کیا ۔ کمسن قاری و نعت خواں محمد عبدالحسیب محمد لئیق نے قرات کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت حاصل کی ۔محمد لیاقت علی خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ خالد حسین مدنی اور راقم الحروف نے بھی نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔انجینیئر سعید الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اقلیتوں کے لئے نء نئی نئی اسکیمات کا اعلان کررہی ہے   ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حکومتی اسکیمات اور اقلیتی بجٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں ۔انہوں نے مسلم قائدین اور حکومتی اداروں میں کام کرنے والے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ پسماندہ اقلیتوں کی نہ صرف نمائندگی کریں بلکہ رہنمائی بھی کریں ۔انہوں نے چھوٹی چھوٹی اسکیمات پر کام کرنے کو ترجیح دیا اور کہا کہ حکومت آپ کے پروجیکٹ پر لون اور سبسڈی بھی دیتی ہے۔ ہمیں اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ مہمان خصوصی سید اکبر حسین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی حکومت مائنارٹیز کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ آج پورے ہندوستان میں تلنگانہ کی حکومت  مثالی بن گئی ہے ۔ دیگر ریاستوں کی عوام اور قائدین چیف منسٹر اور حکومت کی مثال دیتے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے  وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر رائو اقلیتوں کے مسائل اور فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ ہر شعبہ میں اقلیتوں کیلئے ریزرویشن ، سبسیڈی اور لون جیسے اسکیمات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلباء کیلئے 20 لاکھ تک کی اسکالرشپ دی جارہی ہے جسے طلباء یا اولیائے طلباء کو حکومت کو واپس بھی نہیں کرنا ۔ غریب اور نادار لڑکیوں کی شادی کیلئے بڑی رقم دی جارہی ہے جو سابق حکومتوں نے کبھی نہیں کیا ۔ مائنا ریٹی کارپوریشن کے تحت 80  فیصد تک سبسیڈی تجارت اور دیگر امور کیلئے دی جارہی ہے ۔تعلیم کو عام کرنے کیلئے اقلیتی مدارس کا جال بچھایا گیا ہے اور اس پر کام ہورہا ہے ۔ ہمیں ایسی حکومت کا نہ صرف ساتھ دینا چاہئے بلکہ اس سے ملنی والی مراعات کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کا گٹھ بندھن ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین سنگ میل ہے ۔ اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ماہرانہ مشورے اقلیتوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے رجوع ہوں، وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جو کچھ ان سے ممکن ہوسکتا ہے وہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے تکمیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ این آر آئی فورم کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ تنظیمیں اپنی کارکردگی سے ریاستی حکومت اور وزراء کوآگاہ کرتے رہیں تاکہ ہمیں آپ کے مسائل کی نمائندگی کرنے میں آسانی ہو۔صدر تلنگانہ این آر آئی فورم عبدالجبار نے مہمان سید اکبر حسین کا تعارف کروایا اور تلنگانہ این آر آئی فورم کی کارکردگی سے شرکاء اور مہمان کو آگہی دی ۔ اس موقع پر مہمان کو گلدستہ پیش کرکے انکی شال پوشی کرتے ہوئے یادگار شیلڈ پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدر محمود مصری کا پیغام بھی شرکاء کو دیا گیا ۔ محمد لئیق  جنرل سیکریٹری کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
مزید پڑھیں:  - - - - - -’’ماسا‘‘ کی جانب سے شیخ لقمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شیئر: