Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرف غنی سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے وردک صوبے میں دہشتگرد حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور جانی نقصان پر افغان صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کردیا۔ شاہ سلمان نے افغانستان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں وردک صوبے میں دہشتگرد حملے کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ہم اس مجرمانہ عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ اس المیہ سے ہونے والے غم میں ہم آپ کے برابر کے شریک ہیں۔ سعودی عرب اور اسکے عوام افغانستان اور برادر عوام کے ساتھ ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور افغان بھائیوں سے میں اپنی اور سعودی عوام و حکومت کی جانب سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی افغانستان کے صد ر کے نام ہمدردی اورتعزیت کا پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: