Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرمہ کمشنری میں ”موبائل ساھر“

الخرمہ۔۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ الخرمہ کمشنری میں ٹریفک خلا ف ورزیاں اتوار کے روز سے روڈ سیکیورٹی گشتی فورس ریکارڈ کرنا شروع کردے گی۔ روڈ سیکیورٹی فورس کو خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے آلات فراہم کردیئے گئے۔ انہیں چلتی گاڑی پر "ساھر" سسٹم استعمال کرنے کی تربیت بھی دے دی گئی۔ یہ کارروائی الخرمہ، رنیہ روڈ اور الخرمہ ، طائف روڈ پر انجام دی جائے گی۔ مذکورہ روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے فی گھنٹہ انتہائی رفتار 100 کلومیٹر اور ہیوی ٹریفک کیلئے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔

شیئر: