Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا نے امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑ لئے

کراکس... وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے قوم سے خطاب میں امریکی مداخلت پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے ۔ واشنگن سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے فوج سے کہا کہ وہ ملک میں نظم و ضبط بحال کرے۔ اپوزیشن لیڈر گوائڈو کی جانب سے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دینے کے بعد شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہروں میں اب تک 13 افراد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ۔دوسری جانب یورپی یونین، امر یکہ، برازیل، کولمبیا اور پیروسمیت کئی جنوب امریکی ممالک نے حزبِ اختلاف کے رہنما گوائڈو کو صدر تسلیم کر لیا۔

شیئر: