آئی ایچ ایف کیجانب سے پاکستان ہاکی ٹیم پر 5کروڑ روپے جرمانہ
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو معطل کرتے ہوئے پرو ہاکی لیگ کے ابتدائی راونڈ میں اس کے میچوں کے انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات کے برابر اور تقریباً 5کروڑ روپے جرمانہ بھی کردیا۔ آئی ایچ ایف نے یہ اقدام پاکستانی ٹیم کی جانب سے پرو لیگ میں شرکت سے انکار پر کیا ہے۔ مالی مسائل سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی شرکت سے معذرت کے بارے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کیا تو آئی ایچ ایف نے اتنی تاخیر سے آگاہ کرنے پر پاکستانی ٹیم کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے پریس ریلز میں اس کی معطلی اور اخراجات کے برابر جرمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرو لیگ میں اس کی عدم شرکت کی تصدیق کر دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ نے پاکستانی ٹیم کو دیگر عالمی مقابلوں میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔ پروگرام کے مطابق پاکستانی ٹیم نے 2فروری کو ارجنٹائن کے خلاف پہلے میچ میں حصہ لینا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے فارمیٹ کے تحت میچز شیڈول تھے۔ایف آئی ایچ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پہلے مرحلے سے اخراج سے لیگ متاثر نہیں ہوگی اور 8 ٹیمیں شیڈول کے مطابق میچز کھیلیں گی۔پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجرسعید خان کا کہنا تھا کہ لیگ میں عدم شرکت قومی کھیل کیلئے سیاہ دن ہے،فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا اوریہ بہت شرمندگی اور بدنامی کی بات ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں