Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی ...پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین نیسکام،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، پاک فوج کے افسران،سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی۔ جس کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاریوں کو آزمانا ہے۔نصر میزائل کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اعلیٰ شوٹ اینڈ اسکوٹ نظام کا حامل ہے پرواز کے دوران حرکت کرنے والے ہدف کو بھی نشانہ بناسکتاہے۔نصر میزائل بھرپور دفاعی صلاحیت سے لیس ہے۔ دشمن کے بیلسٹک میزائل اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دریں اثناءصدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر: