Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: انڈرپاس کے باعث التحلیہ المدینہ شاہراہ کے متبادل راستے مقرر

    جدہ- - -  - - محکمہ ٹریفک جدہ نے التحلیہ المدینہ چوک سے آنے جانیوالوں کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل جدہ میونسپلٹی نے التحلیہ اور المدینہ روڈ پر انڈر پاس بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی تیاریاں چند دنوں سے جاری تھیں۔ 26جنوری ہفتہ کو انڈر پاس کا کام باقاعدہ شروع ہو جائے گا اور 300دن تک جاری رہے گا۔ انڈر پاس مشرق سے مغرب کی جانب شارع التحلیہ پر بنایا جائے گا۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر موجود ہوں گے۔ محکمہ نے توجہ دلائی ہے کہ جو لوگ مدینہ روڈ کے جنوب سے التحلیہ کے مشرق کا رخ کررہے ہوں وہ مدینہ روڈ سے سروس لائن میں داخل ہوں البلدیہ اسٹریٹ کی مشرقی جانب چلیں اور وہاں سے القندیل اسٹریٹ کے چوراہے پہنچ کر شمال کی جانب سے التحلیہ اسٹریٹ پر جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں التحلیہ کے جنوب مغرب کا رخ کرنے والے التحلیہ پل کے نیچے چوراہے پر آئیں اور وہاں سے محمد بن عبدالعزیز(التحلیہ) اسٹریٹ پر آجائیں۔ التحلیہ کے شمال مغرب سے آنے والے التحلیہ پل کے اوپر جائیں اور کبری مربع کے اوپر یا کبری صاری کے نیچے سے گھوم کر آئیں پھر مجری السیل اسٹریٹ اور وہاں سے النھضہ اسٹریٹ کا رخ کریں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ  شمالی مدینہ روڈ سے التحلیہ کے مغربی جانب آنے والے مجری السیل اسٹریٹ اور  وہاں سے  النھضہ اسٹریٹ پر چلیں جبکہ التحلیہ کے  مشرقی سمت آنے  والے کبری  مربع کے اوپر سے  امیر سعود الفیصل اسٹریٹ کے مشرقی  جانب جائیں او روہاں سے جنوب میں کنگ فہد روڈ (الستین)کا  رخ کریں۔ علاوہ ازیں تحلیہ پل کے نیچے اور پھر وہاں سے مجری السیل اسٹریٹ کے مشرق اور وہاں سے کنگ فہد روڈ اختیار کریں۔ محکمہ ٹریفک نے مختلف راستوں سے متعدد جہتوں کا رخ کرنے والوں کیلئے تفصیلی چارٹ جاری کر دیئے ہیں ،رہنما بورڈ بھی لگا دیئے ہیں۔ تاہم عام خیال یہی ہے کہ پہلے ہفتے کے دوران مذکورہ دونوں سڑکیں استعمال کرنے والوں کو اپنی اپنی منزل کیلئے متبادل راستوں کو عملی طور پر سمجھنے میں دشواریوں پیش آسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -سعودیوں کو مکہ میں سرمایہ کاری کا مشورہ

شیئر: