Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان سلطانز نے اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے ان فٹ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کا جگہ ویسٹ انڈین آل راونڈر سے پر کیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز نے جوئے ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ہے۔ ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈیوائن براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔ پشاور زلمی نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو لیا ہے۔ لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے جو اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کی رخصتی کے بعد دستیاب ہوں گے۔ ملتان سلطانز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر آل راونڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کا انتخاب کیا۔ محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈز کیلئے اکیسویں پلیئر کا اعلان بعد میں کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: