Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ،ہندوستانی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    ریاض- - --  سعودی، ہندوستانی پارلیمانی کمیٹی نے اپنے قائد اسامہ الربیعہ کی زیر صدارت جمعرات کو ریاض میں سفیر ہند احمد جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے نائب سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان بھی موجود  تھے۔ فریقین نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں خصوصاً سعودی مجلس شوریٰ اور ہندوستانی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ الربیعہ نے اجلاس کے شروع میں کہا کہ سعودی عرب او رہندوستان اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں شاندار تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام کے وسیع تر مفا دمیں ہوگا۔ سفیر ہند نے کہا کہ مملکت اور ہند کے تعلقات بہت اچھے ہیں تاہم سعودی مجلس شوریٰ اور ہندوستانی پارلیمنٹ کے درمیان مزید تعاون سے تعلقات کی نئی جہتیں استوار ہوں گی۔ اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون اور گہرے رشتے قائم کرنے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ فریقین نے دونوں ملکوں کی پارلیمانی کمیٹیوں کو موثر کردار ادا کرنے سے  بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -جدہ: انڈرپاس کے باعث التحلیہ المدینہ شاہراہ کے متبادل راستے مقرر
 

شیئر: