Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نجی شعبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کتنی، کب شروع ہوں گی؟

تعطیلات بدھ 18مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کےلیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے بیان میں کہا کہ ’عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔‘
ترجمان نے آجروں پر زور دیا کہ وہ لیبر لا کے ایگزیکیٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیرا گراف میں درج ہدایات کی تعمیل کریں۔

شیئر: