Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمبلی میں بجلی نہیں تو عوام کو کیا ملے گی‘ مشیر اطلاعات سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کی بجلی منقطع ہوئی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق سندھ اسمبلی کو بجلی فراہم نہیں کر سکتا تو عوام کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی کمی کے بعد اب سندھ میں دوبارہ بجلی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہوا تھا جس کے باعث سندھ اسمبلی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل تھی۔ بعد ازاں دوپہر کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی جزوی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔
 
 

شیئر: