وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز سنیچر تک 450 پاکستانی زائرین کو ایران سے نکالنے میں مدد فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کو بھی باحفاظت نکالنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعراق میں سفارتخانہ پاکستانی زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے جو فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اعراق میں پاکستانی زائرین کے قیام کو محفوظ بنانے اور ممکنہ واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کرائسس مینجمینٹ یونٹ کا ای میل اور فون نمبر بھی شیئر کیا جس پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتخانے اپنے شہریوں بشمول زائرین کی مدد کے لیے تمام ضروری کوششیں کر رہے ہیں۔