Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت پارلیمان اور سینیٹ کو دھمکیاں دے رہی ہے‘ ن لیگ

اسلام آباد: ن لیگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کیے جانے کے اشارے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایوان میں حکومت کا رویہ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے 3 ٹویٹ کئے اور دھمکیاں دیں، لہٰذا لیڈر آف اپوزیشن ایوان میں نہیں آئے گا تو لیڈر آف ہاﺅس بھی نہیں آئے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج حکومت والے خود پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ معاملہ آج ایوان میں اٹھانا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک کا وزیراعظم پارلیمنٹ کو نہتا کررہاہے، ہم نے اپنی شکایت اسپیکر چیمبر میں جاکر پیش کردی ہے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ نعیم الحق جو الفاظ استعمال کررہے ہیں یہ وزیراعظم کی زبان ہے۔ پہلے بھی یہ جو کچھ کرتے رہے سب کو معلوم ہے اور یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھی تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کی عزت ہو۔وزیراعظم 6 ماہ بعد آئے اور ناراض ہوکر چلے گئے، ہم تو وزیراعظم کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے لگے تھے کہ وہ اچانک آگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس بل پیش کیے جانے کے موقع پر شہبازشریف نے وزیراعظم پر تنقید کی تھی جس پر وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے ٹویٹر پر رد عمل میں شہبازشریف کے پرودکشن آرڈر منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ 
 
 

شیئر: