Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سزا معطلی: نواز شریف کے وکلا نے دستاویزات جمع کرا دیں

اسلام آباد:  نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے کی اپیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈھائی ہزار اضافی صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکلا کی جانب سے درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کیا تھا، جس کے بعد وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دستاویزات میں گواہوں کے بیانات اور ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے شواہد کا ریکارڈ شامل ہے ۔ سابق وزیراعظم کے وکلا نے ریکارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت میں جمع کرائی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی 7 سال قید کی سزا کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔

شیئر: