Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار انٹرنیشنل مارشل آرٹ اکیڈمی جدہ کے 3 طلباءکیلئے بلیک بیلٹ

اس فن کی قدر کریں ، بے جا اور ناحق استعمال سے گریز کریں ، محمد اسحاق،دوسروں تک فن کو پہنچائینگے،کامیاب طلباء
امین انصاری ۔ جدہ 
اسٹار انٹرنیشنل مارشل آرٹ اکیڈمی جدہ کے بلیک بیلٹ طلباءکے امتحان شیہان محمد اسحاق ( بلیک بیلٹ 7 ڈان)کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلباءنے شرکت کی ۔ ممبئی کے معزارشد،ہماچل پردیش کے پلکیٹ سیال اور کیرالہ کے ابھیشک کے کو بلیک بیلٹ شیڈان اور سند دی گئی ۔ڈپٹی چیف گرانٹ ماسٹر محمد اسحاق نے مہمانوں اور والدین کی موجودگی میں ان 3 طلباءکو بلیک بیلٹ دی اور کہا کہ اپنے فن کی قدر کریں ۔اس کا بے جا اور ناحق استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ جو کچھ اپنے استادوں سے سیکھا ہے وہ دنیا میں جہاں بھی رہیں وہاں اس فن کو عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ مہمان خصوصی خلیل مسکینی نے کہا کہ کراٹے سیلف ڈیفنس میں جہاں لڑکے اور لڑکیوں کے کا م آتا ہے وہیں اس سے فٹنس بھی برقرار رہتی ہے ۔ ہم اس کو صحت اور تندروستی کیلئے بھی سیکھ سکتے ہیں ۔کامیاب طلباءنے کہا کہ ہم نے دیار غیر میں بھی مارشل آرٹ اپنے استاد محمد اسحاق سے سیکھا اور اسٹار کراٹے کلب جدہ کی برانچ کو ہم اپنے ملک اور اپنی ریاست میں قائم کرکے اپنے فن کو دوسروں تک پہنچائیں گے اور اپنے کلب اور استاد کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر کمسن طلباءنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ دیگر بیلٹ کے طلباءمیں مہمانوں کے ہاتھوں اسناد دیئے گئے ۔تمام امتحانات میں اسسٹنٹ کے فرائض عمر نذیر اور عثمان عرفان بلیک بیلٹ 2 ڈان نے انجام دیئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: