Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : بہرائچ کی سرکاری عمارت میں زورداردھماکہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔ہند نیپال سرحد پرانتہائی محفوظ سمجھی جانے والی سول لائن علاقے میں واقع شہری ترقیات کی عمارت کے احاطے میں جمعہ کو زوردار دھماکہ ہوا جس سے پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔دھماکہ سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی کوتوال سنجے مشرا  اور فارنسک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ آج صبح جب صفائی کارکن للا جھاڑو لگا رہا تھا۔اس دوران الماری کےنیچے رومال میں لپٹا ہوا سامان دیکھ کر اسے اٹھایااور باہر لے جانے لگا کہ رومال ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر گرگیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ ہوتے ہی صفائی کارکن بدحواسی کی عالم میں باہر بھاگ کھڑا ہوا۔سرکاری ملازمین دفتر میں جانے سے گریز کرنے لگے۔پولیس اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے عمارت کا باریک بینی سے معائنہ کیا اس کے بعد ملازمین کو دفتر میں جانے کی اجازت دی۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ نےبتایا کہ دھماکہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں: - - - - -ریلوے ملازمین کےبچے اب 33سال تک مفت سفر کرسکیں گے؟

شیئر: