Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ علی کینسر کے خلاف جنگ ہار گئیں

  نیو یارک ...پاکستان کی معروف خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئیں۔امریکی ٹی وی سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ فاطمہ علی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا انہوں نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا اور اسے شکست دی ۔ڈاکٹروں نے انہیں کینسر فری قرار دیا۔ گزشتہ برس انہیں پھر کینسر کا مرض لاحق ہوا۔ڈاکٹروںنے دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص پر باہمت فاطمہ کو بتایا کہ اب ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال بچا ہے۔فاطمہ علی نے ڈاکٹروں کی بات کو بہادری سے سنا اور اپنی باقی زندگی بھرپور انداز سے گزارنے کی ٹھانی۔ ایک سال میں دنیا بھر میں گھومنے کے ساتھ ہر جگہ کے پکوان سے لطف اندوز ہونے کی خواہش تھی۔

شیئر: