Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:9فروری کو 10ہزارشادیاں،شادی اسکیم کی رقم میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔’’وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم‘‘ کے تحت اب 35کی بجائے 51ہزار روپے دیئے جائیں گے۔اس کا اعلان وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر شکنتلا مشرا یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کیا۔انہوں نے سماجی فلاحی مرکزکے زیر اہتمام  طلبہ کوآن لائن وظائف کی ادائیگی کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ایک ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی اورانہیں وظائف کیلئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ محکمہ سماجی بہبود نے اس سلسلے میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔محکمہ کی کاوشوں سے طلبہ کے وظائف کی رقوم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجائیں گی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ 2اکتوبر اور 26جنوری کی تاریخیں متعین کی گئی ہیں۔ ان تاریخوں میں طلبہ کے کھاتوں میں وظائف پہنچ جائیں گے۔امسال ریاستی حکومت  مرکز کے تعاون سے 46لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو 3300کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کریگی۔وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی پروگرام کے تحت اب تک33000جوڑوں کی شادیاں کرائی جا چکی ہی۔9فروری کو مختلف مقامات پر تقریباً10ہزار جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 20جنوری سے 30جنوری2019ء تک خصوصی مہم چلا کر عمررسیدہ افراد کی نشاندہی کی جائیگی اورضعیف افراد کو ماہانہ ملنے والی پنشن کی رقم 400روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیموں کے تحت10ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رقوم ڈی بی ٹی کے ذریعے ضرورتمندوں کے اکاؤنٹس میں پہنچائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- -  - -بیٹازندہ ہونے کی امید میں 38دن تک قبر کے پاس کھڑا رہا

شیئر: