Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا سیکریٹری خارجہ کون ہوگا؟

اسلام آباد...سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کے سیکریٹری خارجہ بننے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔تہمینہ جنجوعہ، جو پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ تھیں، 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی۔انہوں نے 2 سال تک خدمات سر انجام دیں۔2013 اور 2017 کی طرح اس مرتبہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے کے لئے مقابلہ سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔گزشتہ دور میں اس معاملے پر سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے استعفیٰ دیا تھا۔اس وقت یورپی یونین کی سفیر نغمانہ ہاشمی دفتر خارجہ میں سب سے زیادہ سینیئر ہیں جبکہ سہیل محمود دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرے نمبر پر اٹلی میں سفیر ندیم ریاض اور چوتھے نمبر پر جرمنی میں سفیر جوہر سلیم ہیں۔نغمانہ ہاشمی کی ریٹائرمنٹ میں کم عرصہ رہ گیا اس لئے سہیل محمود عہدے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

شیئر: