Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاردک پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

احمد آباد: ہاردک پٹیل آج اپنی منگیتر اور بچپن کی دوست كنجل پاریکھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کے آبائی شہر آحمدآباد کے ویرم گام کے جھالاواڑی سوسائٹی میں واقع رہائش پر شادی کی رسومات شروع ہونے کے بعد  ناچ گانےاورڈھول باجے کے بغیر سادگی سے بارات نکلی۔  25 سالہ ہاردک پٹیل کی شادی کنجل کے ساتھ ضلع سریندر نگر کے دگسر گاؤں میں ہوئی۔اطلاع کے مطابق شادی کی تقریب میں 100 افراد نے شرکت کی جن میں صرف خاندان کےلوگ ہی شامل تھے۔تقریب میں کسی سیاسی ، سماجی یاد دیگر شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔کنجل کا آبائی گاؤں دگسر ہے  تاہم ان کا پورا کنبہ سورت میں آباد ہے۔ دونوں کی منگنی 3سال قبل ہی ہوچکی تھی۔ کنجل شادی کے موقع پر لال ہرے رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس نظرآئیں۔ ہاردک نے شادی کے بعد بیوی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی باہمی رضامندی سےانجام پائی۔انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت دونوں کے حقوق برابر ہیں۔ہم دونوں ساتھ  مل کرعوام کے  حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -  -70فٹ گہرےبورویل میں گرنے والا بچہ بحفاظت نکال لیا گیا

 

شیئر: