Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روحانیہ مکہ میں 6مقامات شامل

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے بتایا ہے کہ ”الروحانیہ کارواں“ کے تحت 6مذہبی مقامات کی سیر کرائی جائیگی۔ یہ مکامات دنیابھر کے مسلمانوں میں غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ سیاحتی پروگرام ترتیب دینے والوں کیلئے الروحانیہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ سیاحت کی دنیا میں مثالی پروگرام ہوگا۔ اسکی بدولت سیر و سیاحت کیلئے آنے والوں کو سہولت ہوگی۔ پیشہ ورانہ بنیادوں پر انہیں سہولت ملے گی۔ مکہ مکرمہ میں محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہشام مدنی نے کہا کہ روحانیہ کارواں کا آغاز ام القریٰ اسٹریٹ سے ہوگا۔ مسجد نمرہ اور عین زبیدہ سے ہوتے ہوئے مسجد مشعر الحرام ، مسجد الخیف، جمرات اور مسجد البیعہ کا رخ کریگا۔ جلد ہی یہ پروگرام نافذ کردیا جائیگا۔ 150 سے زیادہ ممالک کے زائرین کے لئے سال بھر مہیا ہوگا۔
 

شیئر: