Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو : شادی کی تقریب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ15 افراد ہلاک

لیما۔۔۔ لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی شہر ابان کے ایک ہوٹل میں اس وقت پیش آیا جب ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں15 افراد موقع پر ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں11خواتین بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امدادی کارکوں کا کہنا ہے کہ کئی افراد اب بھی ملبہ تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں کی جاری ہیں۔ واقعہ میں دولہا اور دلہن خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ہوٹل ایک پہاڑی پر واقعہ ہے جہاں اکثر اوقات مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
 

شیئر: