Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ بس سروس کی تیاریوں کا ٹھیکہ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے مقدس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کے بنیادی ڈھانچے کا ٹھیکہ دیدیا۔ اس پر 325ملین ریال لاگت آئیگی۔ ڈیڑھ برس میں مکمل ہوگا۔ پروگرام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے پہلے مرحلے میں بس اسٹینڈ قائم کئے جائیں گے۔ سائبان نصب ہونگے۔ العیونی انویسٹمنٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی رہنما بورڈ بھی 300کلو میٹر کے دائرے میں نصب کرائیگی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی مہیا ہوگا۔ٹکٹ مشینیں بھی نصب کی جائیں گی۔ پیدل چلنے والوں کیلئے 7پل تیار کئے جائیں گے۔بس ڈرائیور کو گاڑیوں کے قریب آنے پر انتباہی نظام بھی مہیا ہوگا۔ بسوں کو حادثے سے بچانے والا نظام بھی فراہم کیا جائیگا۔
 

شیئر: