Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی مشاورت یا معائنے کے بغیر وٹامنز نہ لئے جائیں، ڈاکٹر بشریٰ

ریاض۔۔۔ پلاسٹک سرجری اور آرائشی امور کی ماہر ڈاکٹر بشریٰ الصقیر نے خبردار کیا ہے کہ ڈاکٹر سے بغیر مشورے وٹامنز اور معدنیات کے طبی معائنے کرائے بغیر وٹامنز کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بعض خواتین کی قلت کے تدارک کیلئے معدنیات یا وٹامنز اپنے طور پر استعمال کرنے لگتی ہیں ۔ ایسا کرنے سے جسم میں گڑبڑ بڑھ سکتی ہے۔ ڈاکٹر بشریٰ نے توجہ دلائی کہ اقوا م متحدہ کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عمر میں اضافہ کا تناسب بڑھتا جارہا ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہر فرد جسم کو تروتازہ رکھنے کا اہتمام کرے اور بڑھاپے کو اپنے اوپر طاری کرنے سے روکے۔ 
 

شیئر: