Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل قراقرم الپائن اسکی کپ کیلئے 38 اسکیئرز کی آمد

گلگت: چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل قراقرم الپائن اسکی کپ میں شرکت کیلئے 12 ممالک سے 38 اسکیئرز گلگت کے پی اے ایف نلتر اسکی ریزورٹ پہنچ گئے۔ قراقرم رینج میں نلتر پاکستان کا سب سے پرانا اسکی ریزورٹ ہے جو 10 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔یہ ریزورٹ گلگت ٹاون سے 25 کلو میٹر دور ہے اور ہر سال موسم سرما میں نلتر پر کھیلوں کے مقاملے منعقد کئے جاتے ہیں۔ پاکستان ایئرفورس کے مطابق دنیا بھر سے 38 بین الاقوامی اسکیئرز قراقرم پہاڑی سلسلے کے سنگم پر نلتر میں پی اے ایف اسکی ریزورٹ پر بین الاقوامی اسکی ریسز کی مختلف کٹیگریز میں حصہ لیں گے۔یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن، ہانگ کانگ، برطانیہ، بوسنیا اور ہرزیگوینا، بیلجیئم، مراکش، کرغیزستان، آذربائیجان اور تاجکستان سے تعلق رکھنے والے اسکیئرز کے علاوہ پاکستانی اسکیئرز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: