Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 15 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج صرف ایک پیسہ کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ گذشتہ دن بدھ  کو اس کی قیمت 279 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 22 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 56 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 727 روپے 20 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 51 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 59 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 7 پیسے جبکہ قیمت فروخت 281 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 25 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 6 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے ایک پیسہ رہی۔   

شیئر: