انڈین سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے ہم شکل نوجوانوں کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس بار صورت حال کچھ مختلف ہے۔
اس مرتبہ کوئی نوجوان نہیں بلکہ ایک ننھا سا بچہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی گیارہویں بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرستNode ID: 899441
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ سے قبل وراٹ کوہلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
تصویر میں کوہلی ایک بچے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، جس کی معصوم شکل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
Virat Kohli ने Rohit Sharma से मज़ाक में कहा, “वो देख, मेरा डुप्लिकेट बैठा है,” और उसे Chota Cheeku कहा
.
.#ViratKohli #RohitSharma #ChotaCheeku #TeamIndia #CricketFun #ViralMoment #Banter #bharatsamvad pic.twitter.com/hG6U32Rnjy— BHARAT SAMVAD (@Bhaaratsamvad) January 13, 2026
بعدازاں معلوم ہوا کہ اس ننھے ہم شکل کا نام ’گرَوِت اُتم‘ ہے جو بنیادی طور پر ہریانہ کے شہر پنچکولا سے تعلق رکھتا ہے۔
’ابھی آتا ہوں‘، گرَوِت کی یادگار ملاقات
ایک حالیہ انٹرویو میں گرَوِت نے بتایا کہ ’جیسے ہی وراٹ کوہلی کی نظر مجھ پر پڑی وہ مسکرا دیے اور انہں ’چھوٹا چیکو کہہ کر پکارا۔‘
گرَوِت نے کہا کہ وہ اس وقت سٹینڈز میں زور زور سے ’وراٹ، وراٹ‘ کے نعرے لگا رہا تھا کہ کوہلی نے اس کو دیکھ لیا اور ہاتھ کے اشارے سے کہا کہ ’ابھی آتا ہوں‘۔ کچھ ہی دیر بعد وہ واقعی اس کے پاس پہنچ گئے۔
گرَوِت نے بتایا کہ وراٹ نے قریب کھڑے انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی بلایا اور ہنستے ہوئے کہا، ’اُدھر دیکھو، میرا ڈپلیکیٹ بیٹھا ہے۔‘











