Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو سیاست کا کیا پتہ،خورشید شاہ

سکھر... پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود پہلے پلے بوائے تھے پھر کرکٹر بنے۔انہیں سیاست کا کیا ۔ سکھر ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاست دان تھے جو ڈکٹیٹر کی کابینہ میں ہوتے ہوئے ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈریشن ہے۔ اگر سندھ کو بقایا جات ادا نہیں ہوئے تو یہ نیک شگون نہیں ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سندھ آرہے ہیں تو اچھی بات ہے۔غیر جمہوری بات کی یا اقدامات اٹھائے تو ہم اپنا حق رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں اور بھی شرفاءتھے مگر انکے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔مخصوص افراد کا احتساب ہونا مناسب نہیں ۔

شیئر: