Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسماندہ طبقات آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت کو ہتھیار بنالیں، اویسی

    حیدرآباد - - - -   صدر مجلس ورکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نےممبئی کے علاقے کلیان میںعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات  عوام کیلئے  زبردست سیاسی ہتھیار ہیں۔ تمام  پسماندہ طبقات اپنے ووٹ کا متحدہوکر استعمال کریں ۔ قومی جماعتوں نے ترقی کے نام پر اقلیتوں  اور دلتوں کے ووٹ حاصل  کرنے کے بعد انجان ہوگئے۔  صدر مجلس نے مرکزی حکومت کی جانب سے بھارت رتن ایوارڈز  کے  اعلان پر کہا کہ ملک میں  بھارت رتن  کتنے آدی واسیوں،  دلتوں اور  مسلمانوں کو دیاگیا؟۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو مجبوری میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ووٹ کاٹنے کا الزام  لگایا جاتا ہے جبکہ ہم کاٹنے نہیں دلوں کو جوڑنے آئے ہیں۔  سماج کے کمزور پسماندہ طبقے  کو ساتھ لے کر امبیڈکر کے خوابوںکی تعبیر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔   امبیڈکر کے حقیقی جانشین پرکاش امبیڈکر کو اقتدار میںلائیں ۔ پرکاش امبیڈکر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔  انہوں نے کہا کہ  ہمارے ساتھ ناانصافی برتی جارہی ہے۔ جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔ روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے جارہے، بستیوں میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔ ایسے عالم میں آنسو بہانے سے خوابوں کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔ جو قوم اور سماج  صرف شکایت ہی کرے وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔     انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی جیلوں میں سب سے زیادہ دلت، آدی واسی اور مسلمان قید ہیں، ا نکی خبرگیری کرنا ضروری ہے۔  مودی کی قیادت میں 280 ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت رکھتے ہوئے بھی حکومت نے بیروزگاروں کو روزگار  فراہم نہیں کیابلکہ  مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کوجیل میں ڈال دیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -لالو پرساد کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت

شیئر: