Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی ممالک ایران کو نہ بچائیں، امریکی انتباہ

واشنگٹن... ٹرمپ انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کو بچانے کی کوشش نہ کی جائے۔ یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے اور رقوم کی ترسیل کے لئے متبادل نظام کو بروئے کار لانے کی کوششوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اگر اس کی ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کو سبوتاژ کیا گیا تو وہ ایسے یورپی ممالک کے خلاف جرمانوں کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم یورپی یونین پر امر یکہ کی اس دھمکی کا کچھ اثر نہیں ہوا اور وہ ایران کے ساتھ مالی لین دین کے لئے متبادل نظام کو اختیار کررہی ہے۔اگر اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو امر یکہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا کہ امر یکہ ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کا مکمل نفاذ کرے گا اور اس اقدام کو نقصان پہنچانے کے ذ مہ دار افراد اور اداروں کو قا بل مواخذہ گردانے گا۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک مشیر کے مطابق امر یکہ کو ایران کو رقوم کی ترسیل کے لئے یورپی یونین کے متبادل نظام پر تشویش لاحق ہے ۔دوسرے ممالک بھی امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے اسی یورپی نظام کے تحت ایران کو رقوم منتقل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: